سعودی عرب کے عراق سے سفارتی تعلقات بحال
کویت پر حملے کے رد عمل میں ریاض نے بغداد سے تعلقات ختم کردیے تھے
ہفتہ 2 جنوری 2016 18:03
الریاض/بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 جنوری۔2016ء) کویت پر عراق کے 1991ء کے حملے کے بعد #سعودی_عرب اور عراق کے درمیان تعطل کا شکار ہونے والے سفارتی تعلقات بحال ہوگئے ہیں۔ ریاض نے جلد ہی بغداد میں اپنا سفارت خانہ کھولنے کا اعلان کیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق دونوں عرب پڑوسی ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کو علاقائی اور عالمی سطح پر خوش آئند قرار دے کراس اقدام کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔
دونوں ملکوں کی قیادت نے بھے فیصلے کو سراہتے ہوئے بہتری کی جانب اہم قدم قرار دیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بغداد کے لیے سعودی عرب کے سفیر ثامر السبھان نے 30 دسمبر 2015ء سے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ السبھان دونوں ملکوں کے درمیان پائے جانے والے اختلافات کو کم کرنے کے لیے بھرپور سفارتی مساعی کریں گے۔(جاری ہے)
عراق کے لیے متعین سعودی سفیر نے عرب ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کا اصل مشن عراقی حکومت اور ریاض کے درمیان مختلف تنازعات کے حوالے سے نقطہ نظر میں ہم آہنگی پیدا کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب عراق کی تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ یکساں مراسم برقرار رکھنے کا خوہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاض اور بغداد کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی علاقائی امن و استحکام اور دہشت گرد گروپوں کے خلاف مشترکہ کارروائی کے لیے ایک نیا باب کھولنے میں معاون ثابت ہوگا۔دوسری جانب بغداد حکومت نے بھی سعودی عرب کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ریاض اور بغداد میں دو طرفہ سفارتی تعلقات کی بحالی سے دونوں ملکوں کو مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کا موقع ملے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
-
بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو نے تباہی مچا دی،سکولز اور مدارس بند
-
پرتشدد واقعے کی ویڈیو ہٹانے پرآسٹریلیا اورایکس میں شدید تنائو
-
میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے زائد ہوگئی
-
برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
-
کیڑوں مکوڑوں والی کافی پینے سے خاتون کی جان پر بن آئی
-
غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت پر اقوام متحدہ کا آزاد تحقیقات کا مطالبہ
-
متحدہ عرب امارات، حکومت کا شدید بارش اور سیلاب سے متاثرہ گھروں کی مرمت کے لیے 544 ملین ڈالردینےکا اعلان
-
بنگلہ دیش ، شدید گرمی کے باعث ہزاروں سکول بند ، تین کروڑ تیس لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر
-
نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو شرم آنی چاہیے، اسرائیلی قیدی کی ویڈیو جاری
-
یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان
-
ارجنٹائن کا انٹرپول سے ایرانی وزیر داخلہ کو گرفتار کرنے کا مطالبہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.