بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم پاکستان میں سیریز کھیلنے کو تیار ہے، سیکورٹی کا کوئی بھی معاملہ نہیں ، ڈپٹی ہائی کمشنر

ہفتہ 2 جنوری 2016 17:59

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم پاکستان میں سیریز کھیلنے کو تیار ہے، سیکورٹی کا ..

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 جنوری۔2016ء) بنگلہ دیش کے پاکستان میں تعینات ڈپٹی ہائی کمشنر نور ہلال سیف الرحمان نے کہا ہے کے بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم پاکستان میں کرکٹ سیریز کھیلنے کو تیار ہے جس کے لیے سیکورٹی کا کوئی بھی معاملہ نہیں سیریز کا فیصلہ انٹر نیشنل کرکٹ کونسل ICC نے کرنا ہے لاڑکانہ چیمبر آف کامرس کے دورے کے دوران تاجروں سے ملاقات اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھاکے اگلے ہفتے بنگلا دیش کی وومین کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کرتے ہوئے سیزیز کھیلے گی۔

(جاری ہے)

نور ہلال سیف الرحمان کا مزید کہنا تھا کے بنگلا دیش اور پاکستان میں پرانے تجارتی تعلقات ہیں جنہیں مزید مضبوط کیا جائے گا پاکستان کے تاجروں کے وفد کا بنگلا دیش کا دورہ کروایا جائے گا جب کے بنگلا دیش کے تاجروں کو بھی پاکستان کا دورہ کروایا جائے گا تاکے امپورٹ اور ایکسپورٹ کو بڑھایا جاسکے ان کا مزید کہنا تھا کے بارہ سال سے چاول کی ایکسپورٹ دیگر ممالک سے بند کر دی گئی ہے کیوں کے بنگلہ دیش کی چاول کی پیداوار ہی اتنی ہو چکی ہے کے ہمیں کہیں سے ایکسپورٹ کر نے کی ضرورت ہی نہیں نور ہلال سیف الرحمان کا کہنا تھا کے پھل سمیت دیگر کھانے کی اشیا بنگلا دیش اپنے پڑوسی ممالک سے منگوانے کو ترجیح صرف اس لیے دیتا ہے کے وہ نزدیک ہیں جب کے پاکستان سے صرف روئی ،گارنمینٹس اس لیے منگواتا ہے کیوں کے پاکستان دور ہے اور یہ اشیاء خراب بھی نہیں ہو تیں ان کا کہنا تھا کے پاکستان کے تاجر بنگلا دیش میں ٹیکسٹائل انڈسٹری میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں اور وہاں سرمایہ کاری کر رہے ہیں قبل ازیں لاڑکانہ چیمبر آف کامرس کے صدر اسلم شیخ نے انہیں سندھی ٹوپی اور اجرک کا تحفہ اور ظہرانہ بھی دیا۔

متعلقہ عنوان :