سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نے وزیر اعظم کا مشیر بننے سے معذرت کرلی

ہفتہ 2 جنوری 2016 17:57

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 جنوری۔2016ء ) سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے وزیر اعظم کا مشیر بننے سے معذرت کرلی ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کی طرف سے بلوچستان میں انتقال اقتدار کے بعد سابق وزیر اعلی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کو خصوصی مشیر بننے کی پیشکش کی گئی تھی جس پر انہوں نے حتمی جواب دینے کیلئے وقت طلب کیا تھا۔ گزشتہ روز ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے وزیر اعظم نواز شریف کو بھجوائے گئے پیغام میں ان کا مشیر بننے سے معذرت کرلی اور کہا ہے کہ وہ رکن اسمبلی کی حیثیت سے اپنا کام جاری رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :