اسرائیلی فضائیہ کی غزہ میں حماس کے ٹھکانوں پر بمباری

ہفتہ 2 جنوری 2016 17:11

غزہ ۔ 02 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 جنوری۔2016ء) اسرائیلی فضائیہ نے ہفتہ کو غزہ میں حماس کے ٹھکانوں پر بمباری کی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ کی پٹی سے متعدد راکٹ جنوبی اسرائیلی علاقوں میں داغے گئے جس کے بعد ہفتہ کو علیٰ الصبح اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے غزہ میں متعدد مقامات کو نشانہ بنایا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق غزہ کی پٹی کے جنوب میں حماس کی چار تنصیبات پر فضائی حملے کئے گئے تاہم اس بمباری میں کوئی شخص ہلاک نہیں ہوا۔

متعلقہ عنوان :