سعودی عرب میں القاعدہ کے حملوں میں ملوث 47 مجرموں کا سر قلم کر دیا گیا

ہفتہ 2 جنوری 2016 17:11

ریاض ۔ 02جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 جنوری۔2016ء) سعودی عرب میں شدت پسند تنظیم القاعدہ کے حملوں میں ملوث 47 مجرموں کا سر قلم کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

سعودی پریس ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ان افراد کو ”تکفیری نظریہ“ اختیار کرنے، دہشت گرد گروپوں میں شمولیت اور مجرمانہ حملوں کی منصوبہ بندی کے الزام میں سزاوار ٹھہرایا گیا تھا“۔ بیان کے مطابق ان میں سے بعض مجرم 2003ء اور 2004ء میں مملکت میں ہونے والے حملوں میں، جس میں سعودی اور غیر ملکی شہری ہلاک ہو گئے تھے، بھی شامل ہیں۔