رینجرز وفوج کی نگرانی میں ہونے والے انتخابات میں پیپلزپارٹی کوشکست ہوگی۔سیدغوث علی شاہ

ہفتہ 2 جنوری 2016 16:52

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 جنوری۔2016ء) سینئرسیاستدان وزیراعلی سندھ سیدغوث علی شاہ نے کہا ہے کہ رینجرز وفوج کی نگرانی میں ہونے والے انتخابات میں پیپلزپارٹی کوشکست ہوگی گاڑھی موری میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے نتائج اس کی روشن مثال ہیں اپنے آبائی گاؤں گاڑھی موری میں بات چیت کے دوران انہوں نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی چوروں ولٹیروں کوبچانے کیلئے رینجرز کودیئے گئے اختیارات کی مخالفت کررہی ہے سندھ میں ریکارڈ توڑکرپشن ہورہی ہے تبادلے اور تقرریاں بھاری رشوت لیکرکی جارہی ہیں،میرٹ کاجنازہ نکال دیاگیا ہے،ملازمیتں بھی پیسہ کے بعد دی جاتی ہیں اس موقع پرفنکشنل رہنماء اسماعیل شاہ راشدی نے کہا کہ درازہ سانحہ کی ایف آئی آر سے 2بڑے ملزمان کے نام خارج کرکے حکومت نے بڑی زیادتی کی ہے،دوازہ سانحے میں انصاف کے تقاضے پورے نہیں کیئے گئے ،توپرامن احتجاج کاحق محفوظ رکھتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :