وزیر صحت خیبرپختونخوا کا ڈی ایچ کیو صوابی ہسپتال اور باچہ خان میڈیکل کمپلیکس شاہ منصور کا دورہ

مریضوں کی عیادت کی ،طبی سہو لیات بارے معلومات حاصل کیں

ہفتہ 2 جنوری 2016 16:44

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 جنوری۔2016ء) سینئر صوبائی وزیر برائے صحت شہرام خان ترکئی نے ہفتہ کے روز ڈی ایچ کیو صوابی ہسپتال اور باچہ خان میڈیکل کمپلیکس شاہ منصور صو ابی کا اچانک تفصیلی دورہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیر صحت شہرام خان ترکئی نے مریضوں کی عیادت کی اور ان سے طبی سہو لیات کے بارے میں تفصیلات پوچھے وزیر صحت نے ایکسر ے روم ، آپریشن ٹھیٹر ، او پی ڈی ،ایمرجنسی ، میڈیکل اے اوربی وارڈ اور فی میل وارڈ کا تفصیلی دورہ کیا سیکرٹری صحت ڈاکٹر جمال ، ایڈیشنل سیکر ٹری صحت معتصم با اللہ ، اور محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے اہلکار بھی وزیر صحت کے ہمراہ تھے اس موقع پر وزیر صحت نے گز شتہ سال جو ایک کروڑ روپے ڈی ایچ کیو صوابی کو دیے تھے اس کی انکوائری کا بھی حکم دے دیا۔

اس فنڈ سے ہسپتال کی مر مت اور دیگر ضروری ضروریات پوری کی جا نی تھی اس موقع پر ڈی ایچ کیو صوابی کی موجودہ خستہ حال عمارت کو گرا کر ایک بہترین نئی عمارت تعمیر کر نے کا فیصلہ کیا گیا جس میں جدید دور کے تقاضوں کے مطابق ہر طرح کی طبی سہو لیا ت موجود ہوں گی وزیر صحت نے کہا کہ موجودہ سسٹم میں مریضوں کو بہترین طبی سہو لیا ت دینا نا ممکن ہے اس لیے سسٹم کی بہتری کے لیے جہاں تک ممکن ہو سہو لیات فراہم کی جائینگی ۔

متعلقہ عنوان :