بغیر کسی ایف آئی آر کے 90دن حراست میں رکھنے سے مسائل پیدا ہوئے ہیں ،نثار کھوڑو

ہفتہ 2 جنوری 2016 16:43

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 جنوری۔2016ء)سندھ کے سینئر وزیربرائے تعلیم نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ بغیر کسی ایف آئی آر کے 90دن حراست میں رکھنے سے مسائل پیدا ہوئے ہیں ۔ قتل کے الزام میں عدالت بھی 14 دن کا ریمانڈ دیتی ہے۔ رینجرز دہشت گردی کا قلع قمع کریں، ٹارگٹ کلرز کو پکڑیں، ہمیں اعتراض نہیں ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نثار کھوڑو نے کہا بلدیاتی انتخابات نے تحریک انصاف کا پول کھول دیاہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی چار اکائیاں سب کیلئے ہیں، کسی ایک کے خلاف کارروئی نہیں ہونی چاہئے۔وزیر تعلیم سندھ نے کہا مسلم لیگ ن نے طالبان کے خلاف کبھی کھل کربات نہیں، جمہوریت میں کسی سے مخالفت دشمنی نہیں ہوتی، ہم آئین کی بات کرتے اور اسی کے مطابق چلتے ہیں۔