15ہزار والے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 4 جنوری کو کراچی میں ہو گی

ہفتہ 2 جنوری 2016 16:41

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 جنوری۔2016ء) مرکز قومی بچت کے زیر اہتمام نئے سال 2016 کی پہلی 15000 روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی پیر 4 جنوری کو ہو گی جو رواں سال کی پہلی اور مجموعی طور پر 65 ویں قرعہ اندازی ہے ۔

(جاری ہے)

قرعہ اندازی کا پہلا انعام 3 کروڑ روپے کا ایک ، دوسرا انعام ایک کروڑ روپے کے تین اور تیسرا انعام ایک لاکھ 85 ہزار روپے کے 1696 انعامات ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ مذکورہ سیریز پر کل 1700 انعامات دیے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :