نومبر کے دوران ڈیزل کی درآمد میں60فیصد اضافہ

ہفتہ 2 جنوری 2016 16:41

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 جنوری۔2016ء) مقامی ریفائنریز کی کم پیداوار کے باعث نومبر میں کھپت کم رہنے کے باوجود پٹرول اور ڈیزل کی درآمد میں60فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔وزارت پٹرولیم کے ذرائع کے مطابق نومبر کے دوران پٹرول کی درآمد میں18فیصد جبکہ ڈیزل کی درآمد میں60فیصد تک اضافہ دیکھا گیا،نومبر میں پٹرول کی درآمد3لاکھ67ہزار ٹن سے زائد جبکہ ڈیزل کی درآمد 3لاکھ42ہزار ٹن سے زائد ریکارڈ کی گئی۔

نومبر میں پٹرول کی کھپت میں19فیصد جبکہ ڈیزل کی کھپت میں 2 فیصد کی کمی دیکھی گئی تھی۔وزارت پٹرولیم کے ذرائع کے مطابق پٹرول اور ڈیزل کے علاوہ دیگر تمام پٹرولیم مصنوعات کی درآمد میں کمی کا رجحان رہا۔

(جاری ہے)

بجلی گھروں میں استعمال ہونیوالے فرنس آئل کی درآمد نومبر میں14فیصد کمی سے 4لاکھ69ہزار ٹن سے زائد رہی تھی جبکہ اکتوبر کے دوران 5لاکھ44ہزار ٹن فرنس آئل درآمدکیا گیا تھا،خام تیل کی درآمد نومبر میں 4 فیصد کمی سے 6لاکھ76ہزار ٹن سے زائد رہی جس میں ایک لاکھ6ہزار ٹن بائیکو ریفائنری کی جانب سے درآمد کیا گیا، طیاروں میں استعمال ہونیوالے ایندھن جیٹ فیول کی درآمد نومبر میں10فیصد کمی سے 9458ٹن جبکہ اکتوبر میں جیٹ فیول کی درآمد10500ٹن رہی تھی،نومبر میں نیفتھا برآمد 26فیصد اضافے سے 67ہزار ٹن سے زائد رہی جبکہ اکتوبر میں نیفتھا کی برآمد53ہزار ٹن سے زائد ریکارڈ کی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :