حساس اداروں کی کارروائی ،ملیر سے 5 مشتبہ افراد گرفتار

ہفتہ 2 جنوری 2016 16:39

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 جنوری۔2016ء) حساس اداروں نے کارروائی کر کے 5مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے ۔ذرائع کے مطابق ملیر کے علاقے محمدی گراونڈ کے قریب حساس ادارو ں نے کارروائی کر کے 5 مشتبہ افراد کو گرفتا ر کیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ملزمان ٹارگٹ کلنگ ،بھتہ خوری سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث ہیں ۔گرفتار ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے نا معلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔