پٹھان کوٹ حملہ مودی کیلئے پہلا بڑا چیلنج ہے ،دہشت گرد چند گھنٹوں کے درمیان سرحد پار کرکے آئے اوربھارتی فضائیہ کے اڈے کو نشانہ بنایا ،مقبوضہ کشمیرکے سابق کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی ہرزہ سرائی

ہفتہ 2 جنوری 2016 16:27

سری نگر/ نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 جنوری۔2016ء ) مقبوضہ کشمیرکے سابق کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے پٹھان کوٹ ائیربیس پر دہشت گردانہ حملے کو وزیر اعظم نریندر مودی کے لئے پہلا بڑا چیلنج قرار دیتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ میں گزشتہ تجربوں سے یہ یقین کے ساتھ کہ سکتا ہوں کہ دہشت گرد گزشتہ چند گھنٹوں کے درمیان سرحد پار کرکے آئے اوربھارتی فضائیہ کے اڈے کو نشانہ بنایا ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیرکے سابق کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہاکہ یہ بہت جلدی تھا،اورنریندر مودی کی جانب سے پاکستان کے ساتھ کئے گئے اہم اقدامات کے لئے یہ پہلا بڑاچیلنج ہے۔عمر عبداللہ نے کہا کہ میں گزشتہ تجربوں سے یہ یقین کے ساتھ کہ سکتا ہوں کہ دہشت گرد گزشتہ چند گھنٹوں کے درمیان سرحد پار کرکے آئے اور بھارتی فضائیہ کے اڈے کو نشانہ بنایا ۔