پٹھان کوٹ ائیربیس حملہ،بھارت نے کنٹرول لائن سمیت تمام سرحدوں پر سیکورٹی بڑھا دی

ہفتہ 2 جنوری 2016 16:26

جموں/ نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 جنوری۔2016ء) بھارت نے پٹھان کوٹ میں فضائیہ کے اڈے پر مسلح افراد کے حملے کے بعد لائن آف کنٹرول اور بین الاقومی سرحد پر سیکورٹی مزید سخت کردی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق وزارت داخلہ کے حکام کا کہنا ہے کہ پٹھان کوٹ میں فضائیہ کے اڈے پر مسلح افراد کے حملے کے بعد لائن آف کنٹرول اور بین الاقومی سرحد پر سیکورٹی مزید سخت کردی گئی ہے ا ور بی ایس ایف حکام کو چوکنا رہنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔جنگجووٴں کے حملے کے بعد سرحدی اضلاع میں جموں کٹھوا ہائی وے پر الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ پھٹان کوٹ ائیربیس پر مسلح افراد کے حملے میں چار بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے جوابی کاروائی میں چار حملہ آور بھی مارے گئے ۔