پنجاب میں16 لاکھ ایکڑ رقبے پرمکئی کی کاشت

ہفتہ 2 جنوری 2016 16:23

راولپنڈی۔02 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 جنوری۔2016ء) محکمہ زراعت پنجاب راولپنڈی کے مطابق پنجاب میں16 لاکھ ایکڑ رقبے پرمکئی کی کاشت کی جاتی ہے جو مجموعی ملکی پیداوار کا 82 فیصد بنتا ہے۔ گزشتہ سال پنجاب میں مکئی کی4.02 ملین ٹن پیداوار حاصل ہوئی۔ترجمان نے کہا کہ مکئی کی بہاریہ کاشت اور سنبھال موسمی مکئی کی نسبت آسان ہونے کے ساتھ نفع بخش بھی ہے ۔

(جاری ہے)

پنجاب کے تمام میدانی علاقوں کے کاشتکار بہاریہ مکئی کی کاشت وسط جنوری سے آخرفروری تک اور راولپنڈی ڈویژن میں آخر فروری سے 20 مارچ تک مکمل کریں۔ ترجمان نے کہا کہ کاشت سے قبل لیزر لینڈ لیولر کے استعمال سے زمین کو ہموار کریں اور زمین کی بہتر تیاری کے لیے 3سے 4ہل بمعہ سہاگہ چلائیں۔ڈرل یا پلانٹرسے کاشت کی صورت میں 12 سے15 کلو گرام بیج جبکہ وٹوں پر کاشت کی صورت میں 8 سے 10 کلوگرام بیج فی ایکڑ استعمال کریں۔

متعلقہ عنوان :