سپیشل پولیس یونٹ کوہاٹ ریجن کی کارروائی ‘ کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والا دہشت گرد گرفتار

ہفتہ 2 جنوری 2016 16:20

پشاور۔02 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 جنوری۔2016ء) سپیشل پولیس یونٹ کوہاٹ ریجن نے آئی ڈ ی پیزکیمپ دوآبہ میں کارروائی کرتے ہوئے پولیس کو مختلف وارداتوں میں مطلوب کالعدم تنظیم کے شدت پسند رحیم بادشاہ کو گرفتار کرلیا ۔ سپیشل پولیس یونٹ کے مطابق گرفتار کیے جانیو ا لے دہشت گرد کے قبضے سے تین ہینڈ گرنیڈبھی برآمد ہوئے ہیں ۔

(جاری ہے)

رحیم بادشاہ کا تعلق کرم ایجنسی سے بتایا جاتا ہے جنہوں گزشتہ سال بلدیاتی انتخابات کے دوران ہنگو میں دھماکہ کیاتھا جس میں اے این پی کے رہنما حاجی ممتا زکو نشانہ بنایا گیا ۔ ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم رحیم بادشاہ کالعدم تنظیم کار کن ہے جو پولیس کو متعدد کیسوں میں مطلوب تھا۔ گرفتاری کے بعد ملزم کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم جگہ پر منتقل کردیاگیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :