اومان کی حکومت کا تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث اخراجات میں کٹوتی کا اعلان

ہفتہ 2 جنوری 2016 16:17

مسقط ۔ 02 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 جنوری۔2016ء) خلیجی ملک اومان کی حکومت نے تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث اخراجات میں کٹوتی کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق 2015ء میں خسارے کے بعد حکومت نے اخراجات میں مجموعی طور پر 15.6 فیصد کی کمی کا اعلان کیا ہے۔ وزیر خزانہ درویش البلوشی نے بتایا کہ 2016ء میں اخراجات کا حجم 30.9 ارب ڈالر کے لگ بھگ ہے جبکہ گزشتہ سال یہ شرح 36.6 ارب ڈالر تھی۔ انہوں نے کہا کہ معیشت کے استحکام کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔