چین میں گزشتہ ماہ کے دوران گھروں کی قیمتوں میں معمولی اضافہ

ہفتہ 2 جنوری 2016 16:16

بیجنگ ۔ 02 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 جنوری۔2016ء) چین میں گزشتہ ماہ کے دوران گھروں کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کی حکومت نے گھروں کی قیمتوں میں استحکام میں رکھنے کیلئے کئی اقدامات کئے ہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز جاری کئے گئے ایک سروے رپورٹ کے مطابق ملک کے سو بڑے شہروں میں دسمبر کے دوران گھروں کی قیمتوں میں مجموعی طور پر 0.74 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ فی مربع میٹر کے حساب سے یہ اضافہ 1686 ڈالر بنتا ہے۔ گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں یہ شرح 4.15 فیصد زیادہ ہے۔ سال 2014ء کے دوران چین میں گھروں کی فروخت کی شرح میں 7.8 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :