سعودی عرب فروری میں ایشیائی مارکیٹ میں خام تیل اور اس کی مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرے گا

ہفتہ 2 جنوری 2016 16:16

سنگاپور ۔ 02 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 جنوری۔2016ء) سعودی عرب فروری میں ایشیائی مارکیٹ میں خام تیل اور اس کی مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرے گا۔ برطانوی خبررساں ادارہ نے تجارتی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ عرب ایکسٹرا لائٹ کی قیمتوں میں فروری سے 70 سینٹ فی بیرل اضافے کا امکان موجود ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق عرب لائٹ کروڈ کی قیمتوں میں 15 سے لے کر 60 سینٹ تک اضافہ یقینی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ریفائنریوں میں تیار شدہ مصنوعات سے منافع کی شرح رواں ماہ میں سب سے بلند ترین رہی ہے اور آنے والے دنوں میں اس میں مزید اضافہ ہوگا۔ سعودی عرب کی حکومت نے گزشتہ ماہ ملک میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان بھی کیا تھا۔