تھائی کمپنی پی ٹی ٹی کا آئندہ پانچ سالوں میں توانائی کے شعبے میں بھاری سرمایہ کاری کا اعلان

ہفتہ 2 جنوری 2016 16:16

بنکاک ۔ 02 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 جنوری۔2016ء) تھائی لینڈ میں توانائی کی سب سے بڑی کمپنی پی ٹی ٹی نے آئندہ پانچ سالوں میں توانائی کے شعبے میں بھاری سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

کمپنی کے چیف ایگزیکٹو نے گزشتہ روز اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ آئندہ پانچ سالوں کے دوران توانائی کے مختلف منصوبوں میں 8.2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بورڈ آف ڈایرئکٹر نے اس ضمن میں اس منصوبے کی منظوری بھی دے دی ہے۔ ان منصوبوں کے تحت ملک میں قدرتی گیس کی پائپ لائنز بھی بچھائی جارہی ہیں۔