انتخابی نتائج روکنے کے خلاف نیشنل پارٹی نے احتجاجی مظاہرہ کرکے سندھ بلوچستان قومی شاہراہ پر ادھرنا دیا ۔

ہفتہ 2 جنوری 2016 16:05

تربت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 جنوری۔2016ء) بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 50 تر بت پر انتخابی نتائج روکنے کے خلاف نیشنل پارٹی نے احتجاجی مظاہرہ کرکے سندھ بلوچستان قومی شاہراہ پر ادھرنا دیا ۔

(جاری ہے)

مظاہرہ پارٹی کے ضلعی صدر روات خان بلوچ کی قیادت میں کیا گیا جس میں پارٹی کے عہدداروں اور کارکنوں نے شر کت کی مظاہرے سے روات خان بلوچ ،عبدالحکیم بلوچ ،نیک محمد رند و دیگر مقرین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایک سوجی سجمی سازش کے تحت پی بی 50پر نیشنل پارٹی کے کامیاب امیدوار اکرم دشتیہ کے نتائج کو روک دیاگیا ہے انہوں نے کہاکہ دوروز گزرنے کے بعد بھی نتائج کا اعلان نہیں کیا جارہاہے ،ایک سازش کے تحت نتائج کی تبدیلی کا منصوبہ بنایا جارہاہے ،مقرین نے کہاکہ فوری طورپر نتائج کا اعلان نہیں کیا گیا تو نیشنل پارٹی صوبائی الیکشن کمیشن کے دفتر کے سامنے دھرنا دے گی انہوں نے گور نر دو وزیر اعلیٰ اور عدالت عالیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ اس زیادتی کا نوٹس لیکر زمہ داراداروں کے خلاف کاروائی کرکے متاثرہ کا میاب ہونے واے امیدوارکو انصاف فراہم کریں ۔

مظاہرین نے کہاکہ پارٹی کے دیگر رہنماء کل اسلام آباد میں بھی الیکشن کے دفتر کے سامنے احیجاجی مظاہرہ کریں گئے۔