صدر مملکت ممنون حسین کا جلد کویت کے دورے کا اعلان

ہفتہ 2 جنوری 2016 16:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 جنوری۔2016ء) صدر پاکستان ممنون حسین نے جلد کویت کا دورہ کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق صدر ممنون حسین نے ایوان صدر میں کویت کے سفیر ناواف عبدالعزیز علینیزی سے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کویت کے سفیر نے انہیں کویتی امیر کی جانب سے انہیں ملک کے دورے پر مدعو کیا ااور اس دورے کی دعوت قبول کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ جلد یہ دورہ کریں گے ۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔

متعلقہ عنوان :