سول اسپتال بدین میں ادویات اورعلاج معالجہ کی سہولیات کی عدم دستیابی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

ہفتہ 2 جنوری 2016 15:59

بدین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 جنوری۔2016ء) سول اسپتال بدین میں ادویات اورعلاج معالجہ کی سہولیات کی عدم دستیابی کے خلاف بدین کے 100سے زائد نوجوانوں نے اشفاق احمد جمالی کی قیادت میں آج سول اسپتال بدین کے مین گیٹ کے آگے احتجاجی مظاہرہ کرکے 2گھنٹے تک دھرنادیا اس موقع پر رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ سول اسپتال بدین کی نااہل انتظامیہ کے خلاف کارروائی کرکے سول اسپتال بدین کوفوری طورپرانڈس کے حوالے کرنے والے معاہدے پرعمل درآمد کیاجائے بصورت دیگر احتجاج جاری رکھیں گے۔