شہر کوتجاوزات سے پاک کرنے کیلئے گرینڈ آپریشن کی تیاریاں مکمل

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 2 جنوری 2016 15:56

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 02 جنوری۔2015ء)سرگودھا شہر کو تجاوزات سے پاک کرنے کیلئے سوموار کے روز سے گرینڈ آپریشن کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت تاجر تنظیموں‘ انتظامیہ‘ ارکان اسمبلی اور شہری تمام مکاتب فکر کے لوگ اس بات پر متفق ہیں کہ سرگودھا شہر کو تجاوزات سے پاک کیا جائے اور تمام تاجروں کو ان کی حدود تک محدود کیا جائے تجاوزات کی وجہ سے گزشتہ روز بلاک 2 میں ہونیوالی آتشزدگی سے کروڑوں روپے کا نقصان ہوا اگر تجاوزات نہ ہوتیں تو جس تیزی سے آتشزدگی ہوئی ہے وہ کسی طور بھی نہ ہوتی انتظامیہ نے سوموار کے روز سے تجاوزات کیخلاف آپریشن کا فیصلہ کرلیا ہے۔