سعودی عرب اور عراق کے درمیان 25سال بعد سفارتی تعلقات کی بحالی
عمر جمشید ہفتہ 2 جنوری 2016 15:56
ریاض(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 02 جنوری۔2015ء) کویت پرعراق کے 1991ء کے حملے کے بعد سعودی عرب اور عراق کے درمیان تعطل کا شکار ہونے والے سفارتی تعلقات بحال ہوگئے ہیں۔ ریاض نے جلد ہی بغداد میں اپنا سفارت خانہ کھولنے کا اعلان کیا ہے۔ دونوں عرب پڑوسی ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کو علاقائی اور عالمی سطح پر خوش آئند قرار دے کراس اقدام کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔
دونوں ملکوں کی قیادت نے بھے فیصلے کو سراہتے ہوئے بہتری کی جانب اہم قدم قرار دیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بغداد کے لیے سعودی عرب کے سفیر ثامر السبھان نے 30 دسمبر 2015ء سے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ السبھان دونوں ملکوں کے درمیان پائے جانے والے اختلافات کو کم کرنے کے لیے بھرپور سفارتی مساعی کریں گے۔(جاری ہے)
عراق کے لیے متعین سعودی سفیر نے کہا کہ ان کا اصل مشن عراقی حکومت اور ریاض کے درمیان مختلف تنازعات کے حوالے سے نقطہ نظر میں ہم آہنگی پیدا کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب عراق کی تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ یکساں مراسم برقرار رکھنے کا خوہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاض اور بغداد کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی علاقائی امن و استحکام اور دہشت گرد گروپوں کے خلاف مشترکہ کارروائی کے لیے ایک نیا باب کھولنے میں معاون ثابت ہوگا۔دوسری جانب بغداد حکومت نے بھی سعودی عرب کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ریاض اور بغداد میں دو طرفہ سفارتی تعلقات کی بحالی سے دونوں ملکوں کو مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کا موقع ملے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
ولادمیر پیوٹن نے پانچویں مرتبہ صدر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
-
ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت میں نوجوان ماڈل سامنے آگئی
-
سعودی عرب میں سب سے بڑے واٹرانٹرٹینمنٹ پارک منصوبے کا اعلان
-
سعودی وفد نے پاکستان کی مہمان نوازی کا کھلے دل سے اعتراف کیا، شہباز شریف
-
غزہ جنگ بندی معاہدہ، حماس کی تجاویزپرامریکا کا ردعمل سامنے آ گیا
-
جدہ بندرگاہ پرکوکین سمگل کرنے کی کوشش ناکام، 2 افراد گرفتار
-
اسرائیل کی غزہ میں جاری جنگ کے دوران شہید فلسطینیوں کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی
-
اسرائیلی مخالف طلبہ کا احتجاج بیلجیم اورنیدرلینڈزتک پہنچ گیا
-
ایکواڈور کی بحریہ کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ، 2 پائلٹ ہلاک
-
امریکا کا رفح میں اسرائیلی فوج کے زمینی حملے کی حمایت سے انکار
-
ڈونلڈ ٹرمپ پھر توہینِ عدالت کے مرتکب قرار
-
مئیر لندن نے فلسطین میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.