بھارت میں‌ہی ہوں، ڈی پورٹ نہیں کیا گیا ، تمام خبریں جھوٹی اور بے بنیاد ہیں۔ راحت فتح علی خان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 2 جنوری 2016 15:14

بھارت میں‌ہی ہوں، ڈی پورٹ نہیں کیا گیا ، تمام خبریں جھوٹی اور بے بنیاد ..

بھارت (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 02 جنوری 2016 ء) : شائقین موسیقی کے دل پر راج کرنے والے معروف گلو کار راحت فتح علی خان نے بھارت سے اپنے ڈی پورٹ ہونے کی تمام خبروں کی تردید کرتے ہوئے انہیں جھُوٹا اور بے بنیاد قرار دیا ہے ۔

(جاری ہے)

پاکستان کے نجی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے راحت فتح علی خان کا کہنا تھا کہ میں ابھی بھارت میں ہی ہوں اور مجھے حیدر آباد سے ڈی پورٹ بھی نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا پر مجھے ڈی پورٹ کیے جانے سے متعلق بے بنیاد خبریں نشر کی گئیں ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ بالی وڈ کی درجنوں فلموں میں میں نے اپنی آواز میں گانے گائے ۔ بھارتی عوام میرے انداز گائیکی اور آواز کو پسند کرتے ہیں، جس پر میں ان کا بے حد مشکور ہوں۔

متعلقہ عنوان :