وزارت داخلہ کے احکامات کے بعد ایف آئی اے کی انسانی سمگلرز کیخلاف کارروائیاں جاری

ہفتہ 2 جنوری 2016 14:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 جنوری۔2016ء) وزارت داخلہ کے واضح احکامات کے بعد ایف آئی اے نے انسانی سمگلرز کیخلاف کارروائیاں جاری‘ جعلی دستاویزات پر امریکی ویزا لگوانے والے گروہ کے تیسرے ملزم کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرکے 2 ر وزہ ریمانڈ لے لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو ایف آئی اے حکام نے ملزم وسیم کو سینئر سول جج اسلام آباد کی عدالت میں پیش کیا ۔

عدالت نے ملزم کا 2 روزہ ریمانڈ منظور کر لیا۔ ملزم ویزا فارم پر کوائف درج کرتا تھا۔ ملزم سے 50 ویزا فارم برآمد ہوئے تھے۔ فارم تصدیق کیلئے ایمبیسی بھیج دئیے گئے ہیں۔ گزشتہ روز بھی 2 ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔ جس کا عدالت نے 3 ر وزہ جسمانی ریمانڈ دیا تھا۔ 4 جنوری کو تینوں ملزمان کو عدالت میں پیش کیا جائیگا تاکہ ملزمان کارروائی کی جا سکے۔

متعلقہ عنوان :