داعش کا رمادی میں عراقی فوج پر حملہ ، کار بم دھماکے ، امریکی اتحاد کی بھرپور جوابی کارروائی

ہفتہ 2 جنوری 2016 14:56

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 جنوری۔2016ء ) عراق میں شدت پسندتنظیم داعش نے صوبہ انبار کے شہر رمادی کے قریب عراقی افواج کے اڈے پر حملہ کیا جس پر امریکی اتحاد نے بھرپور جوابی کاروائی کی ہے ،ادھر عراقی وزیراعظم نورالمالکی نے کہا ہے کہ دوسرے مرحلے میں عراقی افواج موصل شہر کو دولتِ اسلامیہ کے قبضے سے خالی کروائے گی۔غیر ملکی میڈ یاکے مطابق دولتِ اسلامیہ نے عراقی صوبے انبار کے شہر رمادی کے قریب عراقی افواج کے اڈے پر حملہ کیا۔

(جاری ہے)

رمادی شہر کو چند روز قبلِ دولتِ اسلامیہ کے قبضے سے خالی کروایا گیا تھا۔فوج کے ترجمان کے مطابق اس حملے میں شدت پسندوں نے کار بم دھماکے کیے اور انھوں نے خودکش جیکٹس پہن رکھی تھیں۔عراقی افواج نے امریکہ اور اتحادی افواج کے تعاون سے بھرپور جوابی کارروائی کی۔گذشتہ ہفتے عراقی حکام نے رمادی پر دوبارہ کنٹرول حاصل کرنے کا دعوی کیا تھا۔شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ نے گذشتہ سال مئی میں رمادی پر قبضہ کیا تھا۔رمادی پر عراقی افواج کے کنٹرول کے بعد فوجی اڈے پر شدت پسندوں کے حملے کو بڑا حملہ تصور کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :