الشباب کی نئی وڈیو، ٹرمپ کے مبینہ مسلمان مخالف بیان کا تذکرہ

ہفتہ 2 جنوری 2016 14:55

موغادیشو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 جنوری۔2016ء ) صومالیہ کے شدت پسند گروپ، الشباب نے دہشت گرد بھرتی کرنے سے متعلق ایک نئی وڈیو جاری کی ہے جس میں امریکی پولیس شوٹنگ کے واقعات اور صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مسلمانوں کو امریکہ میں داخل نہ ہونے کے مطالبے کی نشاندہی کی گئی ہے۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق ویڈیو میں پہلی بار امریکہ کی جانب سے دہشت گرد گروہ قرار دیے گئے اس گروہ نے ٹرمپ کے بیان یا امریکہ کے دیگر معاملات کو پیش کرتے ہوئے، انٹرنیٹ کے ذریعے حامیوں کو اپنی جانب متوجہ کرنے کی کوشش کی ہے۔

صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن نے گذشتہ ماہ کہا تھا کہ ’نام نہاد داعش کا شدت پسند گروہ ’ڈونلڈ ٹرمپ کے اسلام اور مسلمان مخالف بیانات پر مشتمل ویڈیو دکھا رہا ہے، تاکہ وہ سخت گیر مزید جہادی بھرتی کر سکے‘۔

(جاری ہے)

اس دعوے کی تصدیق ہونا ابھی باقی ہے۔ تاہم، اب الشباب ٹرمپ کا نام استعمال کرنے لگا ہے۔ اْس کی نئی وڈیو میں ایک کلپ دکھائی گئی ہے جس میں ریبپلیکن امیدوار مسلمان سیاحوں پر پابندی لگانے کے بارے میں اپنا بیان پڑھ رہے ہیں۔

کلپ میں الشباب کا ایک گمنام ترجمان انگریزی بولتے ہوئے اس بات پر زور دیتا ہے کہ امریکہ میں مسلمانوں کو دونوں میں سے ایک بات قبول کرنی ہوگی۔۔ یا تو ملک چھوڑ دیں یا پھر جہاد کریں۔نئی ویڈیو میں امریکی پولیس کی جانب سے پٹائی کرنے یا سیاہ فام مردوں پر گولیاں چلانے کی مثالیں پیش کی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :