کراچی، وسیم اخترکے وارنٹ پھرجاری، 18 ایم کیو ایم رہنماؤں کی گرفتاری کا حکم

ہفتہ 2 جنوری 2016 14:44

کراچی، وسیم اخترکے وارنٹ پھرجاری، 18 ایم کیو ایم رہنماؤں کی گرفتاری ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 جنوری۔2016ء) شہر قائد کے نامزد میئر وسیم اختر کے وارنٹ گرفتاری ایک بار پھر جاری کر دیے گئے ہیں۔ عدالت نے اشتعال انگیز تقریر کیس میں ایم کیو ایم کے قائد سمیت 18 رہنماؤں کو بھی گرفتار کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ ہفتہ کو ایم کیو ایم کے قائد کی اشتعال انگیزتقریرسے متعلق کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت میں ہوئی۔

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ کوشش کے باوجود نامزد ملزمان کو گرفتارنہیں کیا جاسکا۔

(جاری ہے)

جس پر عدالت نے کراچی کے نامزد میئروسیم اخترکے ایک بارپھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ایم کیو ایم قائدالطاف حسین سمیت 18 رہنماؤں کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔کراچی کے نامزد میئروسیم اختر کو 23مقدمات میں نامزد کیا گیا ہے۔ عدالت اس سے قبل تمام مقدمات میں ایم کیو ایم رہنماؤں وسیم اختر،فاروق ستار، خواجہ اظہار الحسن سمیت دیگر مفرور ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرچکی ہے۔ملزمان کے خلاف سکھن،ملیرکینٹ، سائٹ، سپرہائی وے، سہراب گوٹھ اور دیگرتھانوں میں مقدمات درج ہیں۔

متعلقہ عنوان :