ڈاکٹر عاصم حسین نے تفتیش کاروں کو گینگ وار ملزموں کی سرپرستی سے متعلق حقائق اگل دیئے
ہفتہ 2 جنوری 2016 14:43
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 جنوری۔2016ء) سندھ ہائیرایجوکمیشن کے چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کے دست راست ڈاکٹر عاصم حسین نے تفتیش کاروں کو گینگ وار ملزموں کی سرپرستی سے متعلق حقائق اگل دیئے ہیں۔ڈاکٹرعاصم کے مطابق عزیر بلوچ اور بابا لاڈلہ گروپوں کو صوبائی وزراء ڈاکٹرذوالفقار مرزا، اویس مظفر ٹپی اور قادر پٹیل کے ذریعے اسلحہ پہنچایا جاتا تھا۔
تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر اور سابق صدرآصف زرداری کے دست راست ڈاکٹر عاصم حسین نے دوران تفتیش سب کچھ اگل دیا ہے ۔ اعترافی بیان پر ڈاکٹر عاصم حسین کے دستخط موجود ہیں۔ سابق وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹرعاصم نے تفتیشی حکام کو بتایا کہ جوملزم رینجرز اور پولیس کی گرفتاری کے خوف سے روپوش ہونا چاہتے تھے۔(جاری ہے)
انہیں وہ مریض بنا دیتے تھے۔ اسپتال کے عملے کو اس سلسلے میں خصوصی ہدایات دی گئی تھیں۔
انہوں نے اعتراف کیا کہ متعدد دہشت گردوں اورسنگین جرائم میں ملوث ملزموں کا ریکارڈ ان کی نشاندہی پر متعلقہ ڈیپارٹمنٹ سے رینجرز نے حاصل کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عاصم حسین کا یہ بیان 25 نومبر کو تفتیشی افسر راؤ ذوالفقار نے لیا تھا جس کے بعدحکومت سندھ نے انہیں ہٹادیا تھا۔ دوسری جانب ڈاکٹر عاصم حسین کی جے آئی ٹی رپورٹ میں مزید سنسنی خیز انکشافات منظرعام پر آ ئے ہیں۔جے آئی ٹی رپورٹ کے مطابق انہوں نے مشترکہ تفتیشی ٹیم کو بتایا کہ لیاری گینگ وار کے عزیر بلوچ اور بابالاڈلہ گروپوں کو پیپلز پارٹی کے اعلی قیادت کے حکم پر پہلے ذوالفقار مرزا پھر اویس مظفر ٹپی اور ان کے بعد قادر پٹیل کے ذریعے اسلحہ فراہم کیا جاتا تھا جبکہ صوبائی وزراء اور پیپلز پارٹی کے عہدے دار گینگ وار گروہوں میں مسلح تصادم کرانے میں ملوث رہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی،آرمی چیف
-
پرانی قومی شاہراہ کی مرمت کاکام دسمبر تک مکمل ہوگا، سکھرحیدرآباموٹرویترجیحی منصوبہ ہے،علیم خان
-
پارلیمنٹ کو سنجیدہ لیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردار ایاز صادق
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا، وزیر اعظم
-
وزیر داخلہ محسن نقوی نے 3ماہ میں اسلام آباد کے تھانوں کی صورتحال بہتر کرنے کا اعلان کر دیا
-
کانگو میں پاکستانی امن دستے 20 سال بعد واپس جا رہے ہیں، اقوام متحدہ
-
پنجاب میں سموگ کے خاتمے کیلئے انوائرنمنٹل پروٹیکشن اتھارٹی بنانے کا فیصلہ
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط کا معاملہ،سپریم کورٹ ازخودکیس کی سماعت30اپریل مقرر
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کرسکھوں سمیت مذہبی مقامات پرغیرملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی
-
بچوں کا اغوا مافیاز کے لیے منافع بخش تجارت
-
ملائشیا: مہاتیر محمد کو انسداد بدعنوانی تحقیقات کا سامنا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.