ایف سی کی کارروائی ‘ایرانی ڈیزل سے بھرے دو آئل ٹینکرز میں لوڈ 69 ہزار لیٹر ڈیزل قبضے میں لے لیا

ہفتہ 2 جنوری 2016 14:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 جنوری۔2016ء ) فرنٹیئر کور کے عملے نے قلعہ سیف اللہ کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے دو آئل ٹینکروں میں لوڈ 69 ہزار لیٹر ایرانی ڈیزل قبضے میں لے لیا یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز فرنٹیئر کور کے عملے نے قلعہ سیف اللہ کے علاقے میں غیرقانونی طورپر اندرون ملک ایرانی ڈیزل سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دو آئل ٹینکروں میں لوڈ 69 ہزار لیٹر ایرانی ڈیزل قبضہ میں لیکر کسٹم حکام کے حوالے کردیا جس کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :