سری نگر کی جامع مسجد کے باہر بھارت کیخلاف مظاہرہ،کشمیریوں نے ایک بار پھر سے پاکستانی پرچم لہرادیا

ہفتہ 2 جنوری 2016 14:07

سری نگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 جنوری۔2016ء ) مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت سری نگر کی جامع مسجد کے باہر بھارتی اقدامات کے خلاف شدید مظاہرہ کیا گیا،کشمیریوں نے ایک بار پھر سے پاکستانی پرچم لہرا کر پاکستان سے اپنی محبت کا ثبوت دیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سری نگر کی جامع مسجد کے باہر کشمیری نوجوان نے بھارتی اقدامات کی کھل کر مخالفت کی اور ہاتھوں میں پاکستانی پرچم اٹھا کر نعرے بازی کی۔ اس موقع پر بھارتی فورسز کی بھاری نفری بھی علاقے میں موجود تھی۔ کشمیری مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کر کے اپنا غصہ نکالا۔

متعلقہ عنوان :