زمین کی پلیٹس متحرک ہیں، مزید زلزلے آئیں گے۔ ڈی جی میٹ غلام رسول

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 2 جنوری 2016 13:58

زمین کی پلیٹس متحرک ہیں، مزید زلزلے آئیں گے۔ ڈی جی میٹ غلام رسول

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 02 جنوری 2016 ء): اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔ ڈی جی میٹ غلام رسول کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت 5.8 جبکہ گہرائی 175 کلو میٹر تھی ۔

(جاری ہے)

جبکہ زلزلے کا مرکز پاکستان اور افغانستان کا سرحدی علاقہ تھا ۔ ڈی جی میٹ غلام رسول نے بتایا کہ زیادہ شدت کا زلزلہ دور دور تک محسوس کیا جاتا ہے . زمین کی پلیٹس متحرک ہیں ابھی مزید زلزلے بھی آئیں گے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ کوئٹہ اور خاران میں آنے والے زلزلوں سے سندھ کو زیادہ نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے ۔