چین کے بیوٹی اسکول میں نوجوانوں کی فوجی انداز میں تربیت

ہفتہ 2 جنوری 2016 13:51

شنگھائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 جنوری۔2016ء) چین کے بیوٹی سیلون میں آنے والے نوجوانوں کو فوجی انداز میں تربیت دی جانے لگی۔چین کے شہر شنگھائی میں واقع بیوٹی اسکول میں نوجوان لڑکے لڑکیوں کو میک اپ اور بال سنوارنے کی تربیت بالکل فوجی انداز میں دی جاتی ہے ، تمام طلبہ یونیفارم میں صبح سویرے اسکول آتے ہیں۔

(جاری ہے)

فوجی انداز میں مشقوں کے ساتھ ساتھ ان نوجوانوں کو رقص اور گانے کی بھی تربیت دی جاتی ہے۔سیلون چین کے مالک کا کہنا ہے کہ وہ یہاں کام کرنے والوں کو فوج کی طرح منظم اور فٹ دیکھنا چاہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :