سی ڈی اے کا تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری :

گزشتہ 6 ماہ میں 74 مکانات سیل کئے

ہفتہ 2 جنوری 2016 13:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 جنوری۔2016ء) وفاقی ترقیاتی ادارے ( سی ڈی اے) نے ناجائز تجاوزات کے خلاف گزشتہ چھ ماہ کے دوران 74 مکانات کو سیل کر دیا یہ مکانات عمارتی ذیلی قوانین ( بائی لاز) کی خلاف ورزی میں بھی ملوث تھے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ مہم سی ڈی اے نے سپریم کورٹ آف پاکستان کی ہدایت پر شروع کی تھی اور گزشتہ دنوں بھی سیکٹر ایف سکس ، ایف ٹین اور ای سیون میں پانچ ہاؤسنگ یونٹس کو سیل ( بند) کیا اور بلڈنگ بائی لاز کی خلاف ورزی میں یہ کئی بزنس شروع کئے ہوئے تھے ۔

سی ڈی اے کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ سی ڈی اے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف آپریشن سے پیچھے نہیں ہٹے گی کیونکہ اس نے سپریم کورٹ میں ماہانہ کارکردگی رپورٹ پیش کر دی ۔ دریں اثناء شہر کے مختلف علاقوں میں ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے سی ڈی اے کی اپنی اینکروچمنٹ سکیموں نے جی نائن مرکز کراچی کمپنی سے کئی تجاوزات ہٹا دی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :