حکومت کی جانب سے رضاکارانہ ٹیکس اسکیم متعارف، تاجر برادری کا خیر مقدم

ہفتہ 2 جنوری 2016 13:49

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 جنوری۔2016ء)حکومت نے آمدنی کم ظاہرکرنے والے ٹیکس دہندگان اور ٹیکس نیٹ سے باہرتاجروں کو کالا دھن سفید کرکے رضاکارانہ طور پر ٹیکس نیٹ میں شامل ہونے کیلئے ٹیکس کمپلائنس اسکیم جاری کردی۔حکومت نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والے تاجروں اورٹیکس گوشواروں میں آمدن کم ظاہر کرنے والے کاروباری افراد کو کالا دھن سفید کرکے ٹیکس بیس میں شامل ہونے کیلئے رضاکارانہ ٹیکس اسکیم متعارف کردی ہے۔

(جاری ہے)

اسکیم کے تحت وہ افراد جو گوشواروں میں آمدن کم ظاہر کرکے ٹیکس چوری کے مرتکب ہوئے ہیں وہ گزشتہ سال ادا کئے گئے ٹیکس کا دس فیصد ادا کرکے تمام آمدن کو قانونی حیثیت دے سکتے ہیں۔ساتھ ہی وہ تمام تاجرجوقطعی انکم ٹیکس ادا نہیں کرتے وہ پوشیدہ آمدن محض ایک فیصد ادائیگی پرسفید کرسکتے ہیں۔ جس پر کوئی پوچھ گچھ نہیں ہوگی اورنہ ہی چارسال تک کا کوئی آڈٹ ہوگا۔قومی اسمبلی نے انکم ٹیکس ترمیمی بل دوہزار سولہ متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا ہے۔