امریکا میں برف باری ‘ بارش اور سیلاب سے معمولات زندگی درہم برہم

ہفتہ 2 جنوری 2016 13:23

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 جنوری۔2016ء) امریکا میں برف باری ‘ بارش اور سیلاب سے معمولات زندگی درہم برہم ہوگیا ‘وسط مغربی ریاستوں میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 29ہو گئی ہے۔نیویارک کے مغربی علاقوں میں نئے سال کے آغاز پر دھند اور برف باری کے باعث معمولات زندگی شدید متاثر رہے۔

(جاری ہے)

ہیمبرگ اور بفیلو میں ایک فٹ برف پڑ ی ‘سڑکیں برف سے ڈھک گئیں اور ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا ‘ مسی سپی ،میزوری اور دیگر وسط مغربی ریاستوں میں بد ترین سیلاب نے تباہی مچا دی ہے مختلف حادثات میں ہلاک افراد کی تعداد 29ہو گئی ‘ ہزاروں افراد بے گھر ہوگئے ‘ٹیکساس ‘اوکلاہوما ‘کیرولائنا ‘الاباما اور کنیکٹی کٹ میں بھی سیلاب کی وارننگ جاری کردی گئی ۔

متعلقہ عنوان :