جنوبی کوریا کے ساتھ تعلقات میں بہتری اور قومی اتحاد کی خاطر نیا عہد کرنے کی تجویز دے دی ہے‘ شمالی کوریا

ہفتہ 2 جنوری 2016 13:23

پیانگ یانگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 جنوری۔2016ء)شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ آن نے جنوبی کوریا کے ساتھ تعلقات میں بہتری اور قومی اتحاد کی خاطر نیا عہد کرنے کی تجویز دے دی ہے۔

(جاری ہے)

عوام سے خطاب کرتے ہوئے کم جونگ آن نے کہا کہ شمالی اور جنوبی کوریا کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے زمین ہموار کئے جانے کی ضرورت ہے۔جنوبی کوریا کے ذرائع ابلاغ نے اس جانب خاص توجہ دلائی ہے کہ شمالی کوریا کے سربراہ نے پہلی بار اپنے خطاب میں جوہری ہتھیاروں کا تذکرہ نہیں کیا۔