افغان طالبان کے مختلف گروہوں نے جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے پر اتفاق کرلیا ‘مذاکراتی عمل جلد شروع ہونے کاامکان

ہفتہ 2 جنوری 2016 13:22

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 جنوری۔2016ء) افغان طالبان کے مختلف گروہوں نے جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے پر اتفاق کرلیا ہے جس کے بعد افغان مذاکراتی عمل جلد شروع ہونے کاامکان ہے ۔برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مخالف گروپ کے سربراہ نے ملا اختر منصور کے نائب سے ملاقات کی جس میں اتفاق کیا گیا کہ مزید خون نہ بہایا جائے اورساری توجہ مشترکہ دشمن سے لڑنے پر رکھی جائے۔

(جاری ہے)

برطانوی میڈیا کے مطابق افغان طالبان کے مختلف گروہوں کے نمائندوں کا اجلاس افغانستان میں نامعلوم مقام پر ہوا، جس میں اتفاق کیا گیا کہ مخالف گروہ جنگ بندی کرکے قیدیوں کا تبادلہ کریں گے۔ مخالف گروپ کے سربراہ ملا محمد رسول اخوند نے نامعلوم مقام پر ملا اختر منصور کے نائب سے ملاقات کی۔ سیکورٹی وجوہات کی وجہ سے ان کی ملااختر سے ملاقات نہیں کرائی گئی۔ملا اختر کے نائب کا کہنا تھا افغان طالبان کے امیر سیکورٹی خدشات کی وجہ سے اب کسی سے ملاقات نہیں کریں گے۔ ملا اختر منصور کی امارت کے معاملے پر طالبان کے مختلف گروہوں میں اختلافات پائے جاتے

متعلقہ عنوان :