بھارت دہشت گرد حملے کا بھرپور جواب دے گا، بھارتی وزیر راج ناتھ سنگھ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 2 جنوری 2016 13:06

بھارت دہشت گرد حملے کا بھرپور جواب دے گا، بھارتی وزیر راج ناتھ سنگھ

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 02 جنوری 2016 ء) : پٹھان کوٹ ائیر بیس پر حملے کے نتیجے میں 4 فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے۔ بھارتی وزیر راج ناتھ سنگھ نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج ، پولیس اور نیشنل سکیورٹی گارڈز نے دہشت گردوں کے حملے کے دوران بھر پور جوابی کارروائی کی۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمارا ہمسایہ ملک ہے اور ہم پاکستان سمیت تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔

راج ناتھ سنگھ نے مزید کہا کہ ہم امن چاہتے ہیں تاہم اگر بھارت پر کسی نے دہشت گرد حملہ کیا تو ہم اس کا بھر پور جواب دیں گے۔ راج ناتھ سنگھ کا کہنا تھا کہ بھارت کسی بھی دھمکی کے جواب میں نرم رویہ اختیار نہیں کرے گا۔ واضح رہے کہ پٹھان کوٹ کی ائیر بیس پر حملے کا الزام بھارتی میڈیا اور بھارت حکام کی جانب سے بھی مبینہ طور پر پاکستان پر عائد کیا جا رہا ہے۔

بھارت دہشت گرد حملے کا بھرپور جواب دے گا، بھارتی وزیر راج ناتھ سنگھ

متعلقہ عنوان :