صنعتی اداروں میں پیداوار اور پیداواری صلاحیتوں میں موجود فرق کو ختم کرنے کی ضرورت ہے ،آمنہ عثمان

ہفتہ 2 جنوری 2016 13:05

اسلام آباد ۔ 02 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 جنوری۔2016ء)نئی ٹیکنالوجی کے استعمال ، مینجرز کی استعداد کار میں بہتری اور نئی ایجادات سے صنعتی ترقی میں اضافے سمیت پیداواری اخراجات میں بھی نمایاں کمی کی جاسکتی ہے ۔

(جاری ہے)

مالیاتی شعبہ کی معروف تجزیہ کار آمنہ عثمان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان میں وسائل کی فراوانی ہے تاہم نجی اور سرکاری شعبہ کے صنعتی اداروں میں پیداوار اور پیداواری صلاحیتوں میں موجود فرق کو ختم کرنے کی ضرورت ہے ۔

انہوں نے کہا کہ صنعتی اداروں کی استعداد کار سے بھرپور استفادہ کیلئے ضروری ہے کہ صنعتی شعبہ میں نئی ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دیکر مینجرز کی استعداد کار میں اضافے کیلئے اقدامات کئے جائیں جبکہ نت نئی ایجادات سے بھی پیدوار میں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔ آمنہ عثماٰن نے کہا کہ صنعتی شعبہ کی ترقی سے ملکی معیشت میں نمایاں بہتری آئے گی۔