2015ء کے پہلے نو ماہ کے دوران بینکوں کا منافع 148ارب روپے تک بڑھ گیا

ہفتہ 2 جنوری 2016 13:05

اسلام آباد ۔ 02 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 جنوری۔2016ء) سال 2015ء کے پہلے نو ماہ کے دوران بینکوں کا منافع 148ارب روپے تک بڑھ گیا جبکہ سال 2014ء میں جنوری تا ستمبر کے دوران بینکوں کو 115ارب روپے کا خالص نفع حاصل ہواتھا ۔ اقتصادی ماہرین نے کہا ہے کہ گزشتہ چند سالوں کے دوران بینکوں کی کارکردگی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے جس سے بینکوں کے نفع جات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

سال 2015ء میں جنوری تا ستمبر کے دوران 148ارب روپے کا بعدازٹیکس منافع بینکنگ کے شعبہ کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے اور سال 2014ء کے مقابلہ میں گزشتہ سال کے ابتدائی نو ماہ کے دوران بینکوں کے منافع جات میں33ارب روپے جبکہ سال 2013ء کے مقابلے میں 36ارب روپے کا خاطر خواہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بینکوں کے منافع میں اضافہ ملک میں اقتصادی سرگرمیوں کے فروغ کی عکاسی کرتاہے ۔