رائس ایکسپورٹرز ایسو سی ایشن آف پاکستان(ریپ) کے عہدیداران کی ایف پی سی سی آئی کے نومنتخب لیڈران کو مبارکباد

ہفتہ 2 جنوری 2016 13:01

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 جنوری۔2016ء) رائس ایکسپورٹرز ایسو سی ایشن آف پاکستان(ریپ) کے قائم مقام چیئرمین نعمان احمد شیخ او ر چیئرمین چوہدری محمد شفیق نے یونائیٹڈ بزنس گروپ کے سر پرست اعلیٰ ایس ایم منیر ، چیئرمین افتخار علی ملک ،سابق صدرایف پی سی سی آئی میاں ادریس،سابق سینئرنائب صدر اور تمام لیڈران کو ایف پی سی سی آئی کے سالانہ الیکشن 2016 میں یو بی جی کی بے مثال کامیابی اورنو منتخب صدر عبد الرؤ ف عالم ،نومنتخب سینیئر نائب صدر شیخ خالد تواب سمیت دیگر منتخب نائب صدور کی فیڈریشن الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

انہوں نے کہا کہ فیڈریشن کے الیکشن میں کامیابی نے ثابت کردیا ہے کہ پاکستان کی تاجر برادری کی اکثریت کا یوبی جی پر اظہار اعتماد ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی ملک کی معاشی ترقی سے وابستہ ہے اور یونائیٹڈ بزنس گروپ ایس ایم منیر کی قیادت میں ملکی معاشی ترقی کے لئے ہر کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے ، تاجر و صنعتکار برادری کے مسائل باہمی مشاورت سے حل کئے جائیں گے ۔

چوہدری شفیق اور نعمان شیخ نے ایس ایم منیر کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سال 2015 میں ایف پی سی سی آئی کے سینیئر نائب صدر کی اہم نشست کے لئے ریپ کے سرپرست اعلیٰ عبد الرحیم جانو کا انتخاب کیا اور فیڈریشن کی اہم ذمہ داریاں مکمل اختیار ات کے ساتھ سونپ دیں ،عبد الرحیم جانو نے فیڈریشن کے اہم شعبوں مثلاََ اکاؤنٹس ، فیئر اینڈ ایگزیبیشن اور ایکسپورٹ اور کاکردگی ایوارڈ کے سر براہ کے طور پر فیڈریشن سے کرپشن کلچر کا مکمل خاتمہ کردیا اور صاف شفاف طریقہ ءِ کا ر اختیار کرتے ہوئے فیڈریشن کے ریوینیو میں قابل قدر اضافہ کیا ۔

اس کے ساتھ ہی انہوں نے تاجر برادری کے مسائل کے حل کے لئے مختلف حکومتی وغیر حکومتی شخصیات اور مختلف ممالک کے سفیران کو فیڈریشن میں مدعو کیا اور 65 سے زائد تقریبات کا انعقاد کیا جسکی وجہ سے تاجر برادری کی آواز کو قومی اور بین الاقوامی طور پر ایف پی سی سی آئی کے پلیٹ فارم سے پذیرائی ملی جسکا ایک ایک اہم ثبوت یہ بھی ہے کہ 39 ویں ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ ایوارڈ کی تقریب میں وزیر اعظم پاکستان ، وفاقی وزراء سمیت ایف پی سی سی آئی کے صدر نے خصوصی طور پر عبد الرحیم جانو کی شاندار خدمات کو سراہا اور بطور اعتراف گولڈ میڈ ل سے نوازا۔