چیئرمین ایف بی آر کا نئے فائلرز کی تعداد بڑھانے کیلئے ایک بار پھر تیزی لانے کا فیصلہ

ہفتہ 2 جنوری 2016 13:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 جنوری۔2016ء) وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر چیئرمین ایف بی آرنے نئے فائلرز کی تعداد بڑھانے کیلئے ایک بار پھر تیزی لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ایف بی آکے سینئر افسر کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کی کوششوں کی بدولت ٹیکس فائلرز کی تعداد 3لاکھ اضافے سے 10 لاکھ ہوگئی ہے جو پہلے 7 لاکھ تھی۔توقع کی جارہی ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے اعلان کردہ رضاکارانہ ٹیکس ادائیگی ا سکیم کے بعد نان فائلرز بھی فائلرزبننے کی جانب راغب ہونگے

متعلقہ عنوان :