3ارب 40 کروڑ روپے مالیت کی گندم 6 ماہ کی بینک گارنٹی پر ادھار دینا یہ کھلی کرپشن ہے، چیئرمین پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن سندھ
ہفتہ 2 جنوری 2016 13:00
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 جنوری۔2016ء) پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن سندھ کے چیئر مین سمن مل نے کہا ہے کہ 3ارب 40 کروڑ روپے مالیت کی 10لاکھ بوری گندم 6 ماہ کی بینک گارنٹی پر ادھار دینا یہ کھلی کرپشن ہے۔ محکمہ خوراک پورے صوبے کے لئے یکساں پالیسی مرتب کرے، موجودہ پالیسی کرپشن کا راستہ ہے۔
(جاری ہے)
میڈیا رپورٹس کے مطابق سمن مل نے مطالبہ کیا کہ وزیر خوراک گندم کی پالیسی کے حوالے سے جلدازجلد پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن سندھ سرکل کے ساتھ مشاورت کرکے فیصلہ کریں، ملاقات کے لئے وزیر خوراک کو خط بھی لکھ دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 6 ماہ کی بینک گارنٹی پرگندم کی فراہمی صرف سکھر اور لاڑکانہ ریجن کے لئے ہے اس پالیسی سے چمک دھمک نظر آرہی ہے، انہوں نے کہا کہ اپریل میں گندم کی نئی فصل آجائے گی اور اس وقت حکومت کے پاس گندم ی خریداری کے لئے فنڈز نہیں ہونگے، انہوں نے کہا کہ محکمہ خوراک جو بھی پالیسی بنائے وہ پورے صوبے کے لئے بنائی جائے ریجن کی سطح پر پالیسی مرتب کرنا کرپشن کو راستہ دکھاناہے۔مزید تجارتی خبریں
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان
-
موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ
-
ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ
-
موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.