داعش اور دہشتگردی ملکی سیکیورٹی کیلئے نئے چیلنج ہیں‘ راجناتھ سنگھ

ہفتہ 2 جنوری 2016 12:59

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 جنوری۔2016ء) داعش اور دہشت گردی کو سال نو کی آمد پر نئے چیلنج قرار دیتے ہوئے بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ سال 2016ء میں دہشت گردی کو ختم کرنے کیلئے منصوبہ بندی کی جائیگی جبکہ داعش کے خطرات سے نمٹنے کیلئے ملک کے داخلی اور خارجی سطح پر سیکیورتی کا حصار مزید کرا کیا جائیگا تاہم انہوں نے کہا کہ خواتین کے حقوق کی بازیابی اور بیرون دنیا کیساتھ بہتر تعلقات کیلئے سال 2016ء ایک کامیاب سال ثابت ہو سکتا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ دنیا بھر میں سیکیورٹی کیلئے داعش اور دہشت گردی ہی سب سے بڑے خطرات ہیں اور بھارت کیلئے بھی یہ دونوں خطرات برقرار ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم نے ہر سطح پر داعش اور دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کی کوشش کی ہے جس کو دیکھتے ہوئے اب کی بار داعش کا خطرہ بھی ختم کرنے کیلئے مہم شروع کرنا ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ فی الوقت آنے والے سال میں ملک کی سیکیورٹی کیلئے داعش اور دہشت گردی خطرہ بنی ہوئی ہے جس کو دیکھتے ہوئے ملک کے اندرونی اور خارجی پہلوؤں پر کڑی نگاہ رکھی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی فوج اور فورسز کو یہ سخت ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ کسی بھی طور پر دہشت گردی کے معاملے پر سمجھوتہ نہ کریں بلکہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے اب مزید چوکسی کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر سرحدین محفوط ہیں لیکن پھر بھی ہمیں چوکسی برتنے میں کوئی کمی نہیں کرنا ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ داعش نے کئی ایک ملکوں کیلئے نئے خطرات پیدا کر دیئے ہیں جس کو دیکھتے ہوئے اب کی بار ملک کے اندر گورنروں کی کانفرنس بھی اگلے ماہ منعقد کی جا رہی ہے جبکہ وزرائے اعلیٰ کانفرنس کیساتھ ساتھ ڈی جی کانفرنسیں بھی ہو رہی ہیں جبکہ قومی تحقیقاتی ایجنسی کو بھی سخت ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ ملک کی سیکیورٹی کے نظام کو چوکس رکھیں اور کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کیلئے ہر سطح پر کام جاری رکھیں۔

متعلقہ عنوان :