عوام کی خدمت اور مسائل کا حل ترجیحات میں شامل ہے ‘ بلوچستان کے مسائل کے حل کیلئے سیاسی اور عسکری قیادت متحد ہے

وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری کی ماہی گیروں کے وفد سے بات چیت

ہفتہ 2 جنوری 2016 12:54

گوادر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 جنوری۔2016ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے کہا ہے کہ صوبے کے عوام کی خدمت اور مسائل کا حل ہماری ترجیحات میں شامل ہے ‘ بلوچستان کے مسائل کے حل کیلئے سیاسی اور عسکری قیادت متحد ہے ۔ وہ ہفتہ کو ماہی گیروں کے وفد سے ملاقات کے دوران بات چیت کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ماہی گیروں کے روزگار کے وسائل میں جدت لائیں گے۔ خضدار اور شہداد کوٹ روڈ پر ایف ڈبلیو او کام جلد مکمل کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ گوادر ویسٹ بے جیٹی کی تعمیر پر غور کیا جا رہاہے۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے مسائل کے حل کیلئے سیاسی اور عسکری قیادت متحد ہے۔ صوبے کے عوام کی خدمت اور مسائل کا حل ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :