سپیشل پولیس یونٹ کوہاٹ کی کارروائی ‘ضلعی کونسلر کے گھر پر دھماکہ کرنے والا مبینہ دہشت گرد گرفتار‘تعلق کالعدم تنظیم سے ہے

ہفتہ 2 جنوری 2016 12:52

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 جنوری۔2016ء) سپیشل پولیس یونٹ کوہاٹ ریجن نے کارروائی کرتے ہوئے مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کرلیا ‘ تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو سپیشل پولیس یونٹ کوہاٹ ریجن نے دوآبہ میں واقع آئی ڈی پیز کیمپ میں کارروائی کرتے ہوئے پولیس کو مختلف وارداتوں میں مطلوب کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد رحیم بادشاہ کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

اسپیشل پولیس یونٹ حکام کے مطابق گرفتار دہشتگرد کے قبضے سے تین ہینڈ گرنیڈ بھی برآمد کئے گئے ہیں۔ کرم ایجنسی سے تعلق رکھنے والے ملزم رحیم بادشاہ کالعدم تنظیم کا رکن ہے جو پولیس کو متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔ملزم نے گزشتہ سال بلدیاتی انتخابات کے موقع پر ہنگو میں دھماکہ کیا تھا جس سے عوامی نیشنل پارٹی کے حاجی ممتاز کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ ملزم کو مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا گیا ہے جس سے مزید انکشافات کی توقع ہے

متعلقہ عنوان :