2015ء ،اسرائیلی دہشت گردی کے نتیجے میں 179 فلسطین شہید ہوئے، ہزاروں زخمی ہوگئے

ہفتہ 2 جنوری 2016 12:37

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 جنوری۔2016ء) فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ سال 2015 ء کے دوران اسرائیلی فوج کی وحشیانہ دہشت گردی سے مجموعی طورپر 179 فلسطینی شہری شہید ہوئے۔فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطین کے تمام شہروں میں اسرائیلی فوج کی منظم ریاستی دہشت گردی جاری رہی۔

(جاری ہے)

غزہ کی پٹی، غرب اردن، بیت المقدس، 1948 ء کی جنگ میں اسرائیل کے قبضے میں چلے گئے علاقوں اور دیگر شہروں میں قابض فوج کی دہشت گردی میں 179فلسطینی شہید اور ہزاروں کی تعداد میں زخمی ہوئے۔ پچھلے سال کے آخری تین ماہ میں اسرائیلی فوج کی فلسطینیوں کیخلاف دہشت گردی میں غیرمعمولی اضافہ ہوا اور اکتوبر، نومبر اور دسمبر میں اسرائیلی فوج کے حملوں، فائرنگ، آنسوگیس کی شیلنگ اور دھاتی گولیوں سے کی گئی شیلنگ سے 7خواتین اور 27 بچوں سمیت 144 فلسطینی شہید ہوئے جبکہ 16 ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :