روس 2017 میں ایس یو 34 جنگی طیاروں میں جدید ہتھیار نصب کرے گا

ہفتہ 2 جنوری 2016 12:30

ماسکو ۔ 02 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 جنوری۔2016ء) روس 2017 میں ایس یو 34 جنگی طیاروں میں جدید ہتھیار نصب کرے گا۔ روس کی دفاعی صنعت کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہاگیا ہے کہروس 2017 میں ایس یو 34 جنگی طیاروں میں جدید ہتھیار نصب کرے گا۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ ان نئے ہتھیاروں کی آزمائش شروع کی جاچکی ہیاور امید کی جارہی ہے کہ ان ہتھیاروں کے استعمال سے طیاروں کی کارکردگی بہتر ہو جائے گی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہتھیار نصب کرنے کے بعد طیاروں کیآزمائش اگلے سال کے وسط میں مکمل کرلی جائے گی۔واضح رہے کہ ان ہتھیاروں میں فضا سے فضا اور زمین تک مار کرنے والے میزائل شامل ہیں۔ یہ میزائل مختلف بلندیوں پر استعمال کئے جا سکیں گے۔جس کے بعد سے طیاروں میں باقائدہ جدید ہتھیار نصب کئے جانے لگیں گے۔

متعلقہ عنوان :